ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے شیڈیول کا اعلان

آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے شیڈیول کا اعلان

Thu, 02 Jun 2016 12:33:53  SO Admin   S.O. News Service

ہندوستان اگلے سال چمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں پاکستان سے بھڑے گا

لندن، یکم جون؍(آئی این ایس انڈیا)سابق چمپئن ہندوستان کو اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں دوسری ترجیح ملی ہے اور وہ اپنے ابتدائی میچ میں روایتی حریف پاکستان سے کھیلے گا۔انگلینڈ میں ہونے والی اس مقابلے میں دونوں ٹیموں کو آج ایک ہی گروپ میں رکھا گیا۔ایشیائی پاور ہاؤس ٹیمیں چار جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔یہ 18روزہ ٹورنامنٹ ایک سے 18جون تک منعقد ہو گا، جس کے میچ کارڈف کے کارڈف ویلز اسٹیڈیم اور لندن کے دی اوول میں بھی کھیلے جائیں گے۔ہند۔پاک مقابلہ سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ایجبسٹن میں ورلڈ کپ 2015کے فائنل کی طرح ایک دوسرے سے بھڑے گی۔ٹورنامنٹ کی میزبان اور 2004اور 2013کے فائنل میں پہنچنے والی انگلینڈ کی ٹیم اوول میں ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش سے بھڑے گی۔اسی اسٹیڈیم میں سابق چمپئن سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی آمنے سامنے ہوگی۔ٹورنامنٹ کا پروگرام مقابلہ کے لئے پھینکی جانے والی پہلی گیند سے بالکل ایک سال پہلے دی اوول پر اعلان کیا گیا، جس کے کل 15میچ ڈھائی ہفتے تک کھیل جائیں گے، اس میں تین ناک مقابلے بھی شامل ہوں گے۔اس ٹورنامنٹ کے لیے 30ستمبر 2015تک سب سے اوپر پر رہنے والی آٹھ ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے، جس میں عالمی چمپئن آسٹریلیا کو سب سے اوپر ترجیح ملی ہے۔ٹیم گروپ اے میں سب سے اوپر ہے جس میں چوتھی ترجیحی نیوزی لینڈ، چھٹی ترجیحی انگلینڈ اور ساتویں ترجیحی بنگلہ دیش کی ٹیم بھی شامل ہیں۔بنگلہ دیش کی ٹم 2006کے بعد پہلی بار اس مقابلے میں واپسی کر رہی ہے۔
ہندوستان گروپ بی میں سب سے اوپر ہے جس میں تیسری ترجیحی جنوبی افریقہ، پانچویں ترجیحی سری لنکا اور آٹھویں ترجیحی پاکستانی ٹیم موجود ہے۔ہر گروپ سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچیں گی، جو 14جون کو کارڈف اور 15جون کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل کی میزبانی دی اوول کرے گا۔فائنل کیلئے ایک محفوظ دن بھی رکھا گیا ہے۔پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ آئی سی سی چمپئن ٹرافی ایک چھوٹا ٹورنامنٹ ہے، جس کا لطف ناظرین اور کھلاڑی دونوں اٹھائیں گے۔ہندوستان نے 2013چمپئنز ٹرافی میں ایجبسٹن میں پاکستان کو بارش سے متاثر میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی اور پھر اسی مقام پر انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے کر اپنا دوسرا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی خطاب جیتا تھا۔تاہم جنوبی افریقہ میں 2009میں پاکستان نے سنیچرین میں ہندوستان کو 54رنز سے ہرا دیا تھا جو کسی بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ہندوستان پر واحد جیت ہے۔آسٹریلیا نے 2006میں ہندوستان اور 2009میں جنوبی افریقہ میں چیمپئنز ٹرافی خطاب جیتا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے 2000میں نیروبی میں ٹورنامنٹ جیتا تھا جب یہ آئی سی سی ناک ٹورنامنٹ کہا گیا تھا۔انگلینڈ تیسری بار اس مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے اور اس نے گھریلو میدان پر گزشتہ دونوں ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔2004میں وہ ویسٹ انڈیز سے دو وکٹوں سے جبکہ 2013میں انہیں پانچ رنز سے شکست ملی تھی۔جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں 1998میں ابتدائی خطاب اپنے نام کیا تھا جبکہ ہندوستان اور سری لنکا نے 2002میں مشترکہ طور پر ٹرافی جیتی تھی۔
ٹورنامنٹ کا پروگرام اس طرح ہے:یکم جون(انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، دی اوول)، دو جون(آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ، ایجبسٹن)، تین جون(سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ، دی اوول )،چار جون(ہندوستان بمقابلہ پاکستان، ایجبسٹن)، پانچ جون(آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش، دی اوول)،6 جون(انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، کارڈف)، سات جون(پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، ایجبسٹن)،8 جون(بھارت بمقابلہ سری لنکا، دی اوول)،9 جون(نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، کارڈف)،10جون(انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا، ایجبسٹن )،11جون(ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، دی اوول)،12جون(سری لنکا بمقابلہ پاکستان، کارڈف)،14جون(پہلا سیمی فائنل،اے 1بمقابلہ بی 2، کارڈف)، 15جون(دوسرا سیمی فائنلاے 2بمقابلہ بی 1)،، ایجبسٹن 18جون(فائنل، دی اوول)، 19جون(محفوظ دن)۔

Share: